اعظم خان سواتی کا وزیر اعظم سے ٹیلی فونک رابطہ

وفاقی وزیر ریلوے اعظم خان سواتی نے وزیر اعظم عمران خان سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفا قی وزیر ریلوے اعظم سواتی نے وزیر اعظم کو ای وی ایم اور الیکشن کمیشن کے واک آوٹ کے بارے میں آگاہ کیاہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے وفاقی وزراء کو پریس کانفرنس کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ ای وی ایم ،الیکٹرانک ووٹنگ اور آئی ووٹنگ پر حکومتی موقف سے قوم کو آگاہ کریں۔

،وزیراعظم نے یہ بھی ہدایت کی کہ وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات فواد چوہدری، وزیر ریلوے اعظم سواتی اور بابر اعوان 5 بجے پریس کانفرنس کریں۔

ذرائع کے مطابق اس پریس کانفرنس میں وفاقی وزراءالیکشن ترمیمی بل 2021 میں ترامیم پر حکومتی بیانیہ سے متعلق عوام کو آگاہ کریں گے۔

واضح رہے کہ وفاقی وزیرِ ریلوے اعظم سواتی سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے پارلیمانی امور کے اجلاس میں الیکشن کمیشن پر برس پڑے تھے۔

وفاقی وزیر اعظم سواتی نے اجلاس میں کہا تھا کہ الیکشن کمیشن نے پیسے پکڑے ہوئے ہیں۔ ایسے اداروں کو آگ لگا دیں ۔الیکشن کمیشن ہمیشہ دھاندلی کرتارہا ہے۔

وزیر ریلوےاعظم سواتی کے بیان پرالیکشن کمیشن حکام آگ بگولہ ہو گئے۔الیکشن کمیشن حکام اجلاس سے واک آوٹ کر گئے۔

ذرائع کے مطابق اس مو قع پروزیر مملکت پارلیمانی امورعلی محمد خان الیکشن کمیشن حکام کومنانے کے جتن کرتے رہے۔

وزیر مملکت پارلیمانی امور علی محمد خان نے کہاکہ ہم بیٹھ کر بات کرسکتے ہیں۔اسپیشل سیکریٹری الیکشن کمیشن نے علی محمد خان سے اجلاس میں جانے سے معذرت کر لی۔

اسپیشل سیکرٹری الیکشن کمیشن نے کہا حکومتی وزرا نے گزشتہ روزبھی اجلاس میں بدتمیزی کی۔ آج الیکشن کمیشن پر سنگین الزامات لگائے گئے۔ایسے ماحول میں قائمہ کمیٹی اجلاس میں شرکت نہیں کرسکتے۔

واضح رہےکہ چیف الیکشن کمشنر نے وفاقی وزیر اعظم سواتی کے الزامات پر الیکشن کمیشن میں ہنگامی اجلاس طلب کر لیا۔

دوسری جانب کمیٹی نے سمندر پار پاکستانیوں کے لیے آئی ووٹنگ سے متعلق ترمیم مسترد کر دی

The post اعظم خان سواتی کا وزیر اعظم سے ٹیلی فونک رابطہ appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email