کراچی ائیرپورٹ پر تعینات ایف آئی اے امیگریشن عملے کی کمی

کراچی کے جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر تعینات ایف آئی اے امیگریشن عملے کی کمی ہوگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی ائیر پورٹ پر امیگریشن کا ؤنٹر پر مسافروں کا رش لگ گیا ہے جبکہ 10 میں سے صرف 4 کا ؤنٹرز پر عملہ تعینات ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ عملے کی کمی کی وجہ سے کا ؤنٹرز خالی ہیں، مسافروں کو امیگریشن کرانے میں آدھے گھنٹے سے زیادہ وقت لگ رہا ہے جبکہ بیرون ملک جانے والے مسافروں کی بھی ایمی گریشن کے لیے  لمبی قطاریں لگ گئی ہیں۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ناتجربہ کار عملے کی وجہ سے مسافروں کی ایمی گریشن میں وقت لگ رہا ہے جس کے باعث کراچی سے بیرون ملک جانے والی پروازوں کی روانگی میں بھی تاخیرکا شکار ہوگئی ہے۔

واضح رہے کہ ایف آئی اے امیگریشن کاونٹر پر مسافروں کی لمبی قطاریں لگنے سے کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی بھی ہورہی ہے۔

یاد رہے کہ نئے تعینات ہونے والا عملہ مسافروں کی امیگریشن کرنے میں 10 منٹ سے زائد کا وقت لے رہا ہے جبکہ ایک مسافرکی امیگریشن پر زیادہ سے زیادہ 2 منٹ کا وقت لگتا ہے۔

The post کراچی ائیرپورٹ پر تعینات ایف آئی اے امیگریشن عملے کی کمی appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email