ایکنک نے ڈی آئی خان موٹروے اور دیر موٹروے کی منظوری دے دی ہے، تیمور جھگڑا

خیبر پختونخوا کے صوبائی وزیر صحت تیمور جھگڑا کا کہنا ہے کہ ایکنک نے پشاور تا ڈی آئی خان موٹروے اور دیر موٹروے کی منظوری دے دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا کے صوبائی وزیر صحت تیمور جھگڑا نے اپنے بیان میں کہا کہ پشاور تا ڈی آئی خان موٹروے پر 300 ارب روپے اور دیر موٹروے پر 40 ارب روپے کا خرچہ آئے گا۔

خیبر پختونخوا کے صوبائی وزیر کا کہنا ہے کہ پشاور تا ڈی آئی خان موٹروے کی بدولت جنوبی اضلاع اور پورے صوبے کی تقدیر بدل جائی گی۔

تیمور جھگڑا نے کہا ہے کہ دیر موٹروے کی بدولت سیاحت کو فروغ ملے گا اور چائنہ کے ساتھ تجارت بڑھی گی، دیر موٹروے کی بدولت چترال اور گلگت کے لوگوں کو بھی فائدہ پہنچے گا۔

خیبر پختونخوا کے صوبائی وزیر صحت تیمور جھگڑا نے مزید کہا کہ وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ محمود خان نے صوبے کے لوگوں کے ساتھ وعدہ پورا کردیا ہے۔

The post ایکنک نے ڈی آئی خان موٹروے اور دیر موٹروے کی منظوری دے دی ہے، تیمور جھگڑا appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email