کابینہ کمیٹی برائے نجکاری کا اجلاس

کابینہ کمیٹی برائے نجکاری کا اجلاس ہوا۔

تفصیلات کے مطابق کابینہ کمیٹی کو نجکاری پروگرام پر جاری پیش رفت پر بھی بریفنگ  دی گی جہاں کابینہ کمیٹی برائے نجکاری نے سروسز انٹرنیشنل ہوٹل کی نیلامی کی توثیق کردی ۔

ذرائع کے مطابق بریفنگ میں وزارت نجکاری بہت تیزی کے ساتھ اہداف کی جانب بڑھ رہی ہے۔

ذرائع کے مطابق بریفنگ میں کمیٹی کی طرف سے پرائیواٹائزیشن کمیشن کی طرف سے جاری کاوشوں کو سراہا گیا جبکہ کابینہ کمیٹی کی متعلقہ اداروں کو  فرسٹ ویمن بینک اور ہاوس بلڈنگ فنانس کارپوریشن کے بورڈز کو جلد مکمل کرنے کی ہدایات بھی دے دی گی ۔

ذرائع کے مطابق بریفنگ میں نیشنل پاور پارکس مینجمنٹ کمپنی  کی نجکاری کے مسائل کے حل کیلئے بھی مختلف محکموں کو احکامات دیے گے ۔

ذرائع کے مطابق بریفنگ میں این پی پی ایم سی ایل اور ایس ایم ای بنک کیلئے اعلی سطحی اجلاس اگلے ہفتے متوقع ہے جبکہ کابینہ کمیٹی نے امید ظاہر کی کہ نئے قوانین حکومتی پراپرٹیز پر قبضہ  واگزار کروانے میں معاون ثابت ہوں گے ۔

The post کابینہ کمیٹی برائے نجکاری کا اجلاس appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email