کشمیریوں پر ظلم و بربریت کے پہاڑ توڑے جارہے ہیں، مشعال ملک

کشمیری رہنما مشعال ملک نے کہا ہے کہ  کشمیریوں پر ظلم و بربریت کے پہاڑ توڑے جارہے ہیں۔

حریت رہنما یاسین ملک کی والدہ اور بہن کورونا وائرس کا شکار ہو گئی ہیں، یاسین ملک کی والدہ کی صحت بیٹے کی جدائی میں دن بدن بگڑتی جارہی ہے۔

مشعال ملک کا کہنا ہے کہ والدہ کو اپنے اکلوتے بیٹے سے ملاقات بھی نہیں کروائی جاتی، یاسین ملک سمیت انکی والدہ کی صحت کے لیے دعا کی جائے۔

مشعال ملک نے کہا ہے کہ  کشمیری رہنما راجہ معراجِ الدین کی والدہ بھی سرینگر میں انتقال کر گئی، حریت رہنما راجہ معراج الدین کلوال گزشتہ چار سال سے تہاڑ جیل میں ہیں۔

کشمیری رہنما مشعال ملک نے مزید کہا ہے کہ  بیٹے کی جدائی میں معراجِ الدین کی والدہ شدید علیل ہو گئی تھی، دکھ کی اس گھڑی میں معراجِ الدین کی فیملی کے ساتھ ہیں، بھارتی حکومت آخری رسومات کی ادائیگی کے لیے معراجِ الدین کو رہا کرے۔

The post کشمیریوں پر ظلم و بربریت کے پہاڑ توڑے جارہے ہیں، مشعال ملک appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email