ملتان: فوڈ اتھارٹی کی کارروائی،25 ہزار لٹر کوکنگ آئل تلف کرلیا

ملتان میں پنجاب فوڈ اتھارٹی نے خفیہ کارروائی کی جس میں25 ہزار لٹر آلائشوں سے تیار کوکنگ آئل تلف کرلیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملتان میں اڈا لاڑ ،شیر شاہ کے قریب ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنزکی سربراہی میں ناقص آئل بنانے والی فیکٹری پر چھاپہ مارا گیا ہے جس میں25 ہزار لٹر آلائشوں سے تیار کوکنگ آئل تلف کرلیا گیا ہے ۔

ملتان فوڈ اتھارٹی کے ڈی جی رفاقت علی نسوآنہ کا اس ضمن میں کہنا ہے کہ فیکٹری کو پنجاب پیور فوڈ ریگولیشنز کے تحت اصلاح تک بندکردیا گیا ہے۔

 ملتان فوڈ اتھارٹی کے ڈی جی رفاقت علی نسوآنہ نے مزید کہا ہے کہ زہریلے آئل کو شہر بھر میں نمکو،پاپڑ فیکٹریوں اور ریستوران پر سپلائی کیا جانا تھا۔

ملتان فوڈ اتھارٹی کے ڈی جی رفاقت علی نسوآنہ نے بتایا ہے کہ15 ہزار لٹر کروڈآئل جبکہ 10 ہزار لیٹر تیار شدہ آئل کے ٹینکرز کو موقع پر ہی تلف کردیا گیا ہے۔

ملتان فوڈ اتھارٹی کے ڈی جی رفاقت علی نسوآنہ نے مزید بتایا ہے آلائشوں سے بنے آئل سے کینسر،دل اور جگر کے مہلک امراض پیدا ہوتے ہیں۔

 

The post ملتان: فوڈ اتھارٹی کی کارروائی،25 ہزار لٹر کوکنگ آئل تلف کرلیا appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email