لاہور: موسلادھار بارش سے خستہ حال چھت گر گئی ، 3 بچے جاں بحق

صوبائی دارالحکومت لاہور میں موسلادھار بارشوں کے باعث  کاہنہ قصور کے نواحی گاؤں سرائیچ پنڈ میں خستہ حال چھت گر گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق چھت گرنے سے ایک ہی خاندان کے 3 بچے جاں بحق ہوگئے ہیں جبکہ  2 بچوں کو معمولی چوٹیں آئی ہیں ، جن کو بروقت ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس ذرائع  کا کہنا ہے کہ جاں بحق پونے والے بچوں میں 8 ماہ کا طیب ، 5 سالہ ارم  اور 7 سالہ عادل شامل ہیں۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ چھت کمزور تھی اور بانسوں سے بنائی گئی تھی ، مسلسل بارشوں کی وجہ سے چھت بچوں پر آن گری۔

واضح رہے کہ  پولیس کی کاررواٸی کے بعد ہی لاشوں کو ان کے آبائی گاٶں منتقل کیا جائے گا۔

The post لاہور: موسلادھار بارش سے خستہ حال چھت گر گئی ، 3 بچے جاں بحق appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email