افغانستان کے اندر نئی حقیقت سامنے آئی ہے اور دنیا کو اسے قبول کرنا چاہیے، شاہ محمود قریشی

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ افغانستان کے اندر نئی حقیقت سامنے آئی ہے اور دنیا کو اسے قبول کرنا چاہیے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اسپین کے وزیر خارجہ ہوزے مانوئل البارس کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اسپین کے وزیر خارجہ کا یہ پہلا غیر ملکی دورہ ہے ، ہمارے دوطرفہ تعلقات کئی دہائیوں سے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ افغانستان کے معاملے پر پاکستان نے اپنا کردار ادا کرنے کی کوشش کی ، گزشتہ تین ہفتوں میں 24 ممالک کے وزرائے خارجہ سے بات ہوئی ، پاکستان کے وزیر خارجہ کی حیثیت سے 4 ممالک کا دورہ کیا اور 6 وزرائے خارجہ نے پاکستان کا دورہ کیا ، افغان عوام کو تنہا رکھنا پاکستان سمیت خطے اور دنیا کے مفاد میں نہیں۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ یورپی یونین اور عالمی برادری کی پاکستان سے جو توقعات تھیں ان کو پورا کیا گیا ، افغان عوام کیلئے فنڈ ریزنگ کرنی ہوگی اور تعاون فراہم کرنا ہوگا ، افغانستان کا معاشی بحران کسی کے مفاد میں نہیں ، پاکستان نے افغانستان میں انسانی بحران کے خاتمے کیلئے امداد روانہ کی ہے۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ دنیا کو بھی افغان عوام کی مدد کیلئے آگے آنا ہوگا ، ایف اے ٹی ایف پر اسپین کے وزیر خارجہ کو پاکستانی کوششوں سے آگاہ کیا ہے ، اسپین پاکستان کا یورپ میں تیسرا تجارتی شراکت دار ہے ، افغانستان میں نئی حکومت کو تسلیم کرنے ممالک جلدی نہیں کرنا چاہتے۔

The post افغانستان کے اندر نئی حقیقت سامنے آئی ہے اور دنیا کو اسے قبول کرنا چاہیے، شاہ محمود قریشی appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email