عائشہ عمر کی ویڈیو وائرل

پاکستان شوبزانڈسٹری کی اداکارہ عائشہ عمر کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔

اداکارہ عائشہ عمر نے فوٹو، ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن انسٹا گرام پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Ayesha Omar (@ayesha.m.omar)

عائشہ عمر کی جانب سے انسٹاگرام پر پوسٹ کی جانے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اداکارہ کسی شوٹ میں مصروف ہیں۔

ویڈیو سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ اداکارہ کسی پولیس والی کا کردار ادا کر رہی ہیں۔

اس سے قبل عائشہ عمر کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو میں اداکارہ کو اپنی سہیلیوں کے ہمراہ خوشگوار موڈ میں دیکھا جا سکتا ہے۔

عائشہ عمر کی جانب سے پوسٹ کی جانے والی ویڈیو کو مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا گیا۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ عائشہ عمر کے ہمراہ اُن کی دوستیں بھی ڈانس کر رہی ہیں۔

عائشہ عمر نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے ساتھ میں گانے کے کچھ بول ’مگر یہ تو کوئی نہ جانے، کہ میری منزل ہے کہاں،‘ بھی کیپشن میں لکھے ہیں۔

عائشہ عمر نے ویڈیو میں موجود اپنی دوستوں کے لیے لکھا تھا کہ بہترین لڑکیاں، بہتر ین گانا اور بہترین یادیں۔

واضح رہے کہ عائشہ عمر اپنے فیشن اور پہناوے کے سبب بھی خوب مشہور ہیں۔

The post عائشہ عمر کی ویڈیو وائرل appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email