نامور صحافی رحیم اللہ یوسفزئی چل بسے

سنیئر صحافی و تجزیہ کار اور افغان امور کے ماہررحیم اللہ یوسفزئی انتقال کر گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق رحیم اللّٰہ یوسفزئی طویل عرصے سے علیل تھے۔

رحیم اللہ 1954 میں مردان میں پیدا ہوئے، رحیم اللہ یوسفزئی نصف صدی تک شعبہ صحافت سے وابستہ تھے، رحیم اللہ نے افغان امور کے ماہر کے طور پر عالمی شہرت حاصل کی، 2004 میں انہیں تمغہ امتیاز اور 2009ء میں ستارہ امتیاز سے نوازا گیا۔

رحیم اللہ یوسفزئی کے طالبان کی قیادت کے ساتھ اچھے تعلقات تھے، ان کو طالبان اور افغانستان کی امور پر دسترس حاصل تھی، رحیم اللہ یوسفزئی بی بی سی سمیت کئی عالمی صحافتی اداروں سے بھی منسلک رہے، مرحوم نے طالبان کے پہلے دور حکومت میں افغانستان سے رپورٹنگ کی، اسامہ بن لادن کا انٹرویو رحیم اللہ یوسفزئی کی عالمی شہرت میں اضافہ کا سبب بنا۔

سابق وزیر اعظم نوازشریف نے رحیم اللہ یوسفزئی کو تحریک طالبان سے مذاکراتی کمیٹی کا رکن نامزد کیا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مرحوم کی نماز جنازہ کل صبح 11 بجے آبائی گاؤں کاٹلنگ مردان میں ادا کی جائے گی۔

The post نامور صحافی رحیم اللہ یوسفزئی چل بسے appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email