پاکستان اور نیوزی لینڈ ون ڈے سیریز کے لئے ڈی آرایس کا استعمال نہیں ہوگا، پی سی بی

پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) نے کہا ہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ ون ڈے سیریز کے لئے ڈی آریس کا استعمال نہیں ہوگا

تفصیلات کے مطابق  پی سی بی کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ ورچوئل آئی استعمال کرنا چاہتا تھا لیکن آئی سی سی کے آپریٹرز دستیاب نہیں ہوسکے۔

پی سی بی ذرائع کے مطابق پاکستان اور نیوزی لینڈ کی سیریز کے بعد ڈی آر ایس پاکستان اور انگلینڈ ٹی ٹوئنٹی سیریز میں دستیاب ہوگا۔

پی سی بی کے مطابق پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان دو ٹی ٹوئنٹی پر مشتمل سیریز راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلی جائے گی۔

واضح رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ 13اکتوبر جبکہ دوسرا 14 اکتوبر کو پنڈی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

The post پاکستان اور نیوزی لینڈ ون ڈے سیریز کے لئے ڈی آرایس کا استعمال نہیں ہوگا، پی سی بی appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email