بارشوں کا خطرناک ترین سسٹم سندھ میں داخل؛ محکمہ موسمیات نے خبردار کردیا

کراچی میں گرج چمک اورتیزہواوں کےساتھ بارش برسانے والا نیا اور خطرناک سسٹم بھی آگیا ہے۔

محکمہ موسمیات نے شہر قائد میں مزید بارش کی نوید سنا دی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون کا کم دباؤ مغربی حصے میں موجود ہے جبکہ بارش برسانے والا سسٹم 11 ستمبر تک کراچی میں موجود رہے گا۔

سندھ کے دیگر اضلاع میں بھی 11 ستمبر تک بارش برسانے والا سسٹم موجود رہے گا۔

سکھر، جیکب آباد، دادو، لاڑکانہ، شہید بینظیر آباد، تھرپارکر اورعمر کوٹ میں بارش کاامکان ہے جبکہ میر پور خاص، مٹھی، سانگھڑ، حیدر آباد، دادو، بدین، ٹھٹہ میں بھی بادل برسنے کی امید ہے۔

The post بارشوں کا خطرناک ترین سسٹم سندھ میں داخل؛ محکمہ موسمیات نے خبردار کردیا appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email