شہرِ قائد میں بارش کا سلسلہ ایک بار پھر شروع

کراچی کے مختلف علاقوں میں بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق گلستان جوہر، اسکیم 33، گلشن حدید و گردو نواح، گلزار ہجری اور گلشن معمار میں بارش ہورہی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ صدر و ایم اے جناح روڈ پر بھی بوندا باندی شروع ہوگئی ہے جبکہ ملیر میں بھی تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہورہی ہے۔

واضح رہے کہ شہر میں رات گئے بارش کے باعث شہر کا بیشتر علاقہ جل تھل ہوگیا ہے، مختلف علاقوں کی سڑکیں بھی زیر آب آگئی ہیں، محکمہ موسمیات نے کراچی میں گزشتہ رات سے اب تک ہونے والی بارش کے اعداد وشمار جاری کر دیئے ہیں، جاری کردہ اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ رات سب سے زیادہ بارش سرجانی میں 58 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اورنگی ٹاؤن میں 37، ناظم آباد 32، مسرور بیس 17، کیماڑی میں 15 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔

اس کے علاوہ یونیورسٹی روڈ 7.8، گلشن حدید 4 ، جناح ٹرمینل 2.8، پی اے ایف فیصل بیس میں 2.0 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر میں سب سے کم بارش اولڈ ائیرپورٹ پر 1.5 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بارش کا سلسلہ 11 ستمبر تک جاری رہے گا جبکہ اس دوران گرج چمک کے ساتھ تیز بارش کا امکان ہے۔

The post شہرِ قائد میں بارش کا سلسلہ ایک بار پھر شروع appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email