گلوکار بلال مقصود کی والد انور مقصود کو سالگرہ کی مبارکباد

پاکستان کے معروف گلوکار اور سابق میوزک بینڈ اسٹرنگز کے ممبر بلال مقصود نے اپنے والد معروف مصنف اور ڈرامہ نگار انور مقصود کو ان کی 81 ویں سالگرہ پر مبارکباد دی ہے۔

معروف گلوکار نے فوٹو اینڈ ویڈیو ایپ انسٹا گرام پر اپنے والد انور مقصود کے ساتھ ان کی سالگرہ کے موقع پر ایک خصوصی تصویر شیئر کی ہے۔

انہوں نے یہ تصویر شیئر کرتے ہوئے انور مقصود کو ان کی 81 ویں سالگرہ کی مبارکباد دی ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Bilal Maqsood (@bilalxmaqsood)

واضح رہے کہ نامور پاکستانی مصنف انور مقصود نے 70 اور 80 کی دہائی میں ڈرامہ نگاری سے شہرت حاصل کی ۔

کئی سالوں تک پاکستان ٹیلی ویژن سے وابستہ رہنے والے پاکستان کے لیجنڈری فنکار نے مختلف ٹی وی پروگرامز کی میزبانی کے فرائض بھی انجام دیئے جن میں اسٹوڈیو ڈھائی اور اسٹوڈیو پونے تین شامل ہیں۔

The post گلوکار بلال مقصود کی والد انور مقصود کو سالگرہ کی مبارکباد appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email