بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں پی پی پی کے ضلعی پارلیمانی بورڈ کا اجلاس

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں پی پی پی کے ضلعی پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ہوا۔

تفصیلات کے مطابق اجلاس میں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور پی پی پی ضلعی پارلیمانی بورڈ کے اراکین کے درمیان ضلع کی سیاسی صورت حال پر بات چیت  ہوئی۔

اس موقع پر مخدوم احمد محمود، فیصل کریم کنڈی، حیدرزمان قریشی، شازیہ عابد اور سردار حبیب الرحمان گوپانگ اجلاس میںموجود تھے۔

اجلاس میں جاوید اقبال ڈھلوں، چوہدری جہانزیب، خواجہ قطب الدین کوریجہ اور قاضی احمد سعید ، چوہدری حسن داد، میاں اسلم، مخدوم مصطفی محمود، مخدوم مرتضٰی اور نواب زادہ افتخار احمد خان بابر نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔

The post بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں پی پی پی کے ضلعی پارلیمانی بورڈ کا اجلاس appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email