پارٹی میں کوئی مسائل نہیں آپ اپنی جماعت پر توجہ دیں، عظمیٰ بخاری

مسلم لیگ (ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے ترجمان پنجاب حکومت اور صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان کو کہا کہ ہماری پارٹی میں کوئی مسائل نہیں ہیں آپ اپنی جماعت پر توجہ دیں۔

تفصیلات کے مطابق پریس کانفرنس کے بعد عظمیٰ بخاری کو فیاض چوہان کا فون آیا جس میں فیاض چوہان نے عظمیٰ بخاری سے سوال کیا کہ آپکو جو دوپہر میں پریس کانفرنس ہوئی اُس میں کیوں نہیں بُلایا، عظمیٰ بخاری نے جواب دیا کہ یہ آپکا مسئلہ نہیں ہے، آپ اپنے کام سے کام رکھیں۔

عظمیٰ بخاری نے فیاض چوہان کو کہا کہ وہ (ن) لیگ کی ریسرچ ٹیم کی پریس کانفرنس تھی، فیاض چوہان نے کہا کہ آپکی پارٹی میں کیا مسائل چل رہے ہیں۔

عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ فیاض چوہان کے واٹس ایپ نمبر سے کال آئی جس پر اس کی تصویر لگی ہوئی تھی، میں نے کسی سے پوچھا کہ یہ فیاض چوہان کا نمبر ہے جس پر جب میں مجھے کنفرم ہوا تو میں نے کال پک کی اور بات کی۔

واضح رہے کہ پہلے ملک محمد احمد خان سمیت پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں نے پنجاب حکومت کی ‘تین سالہ کارکردگی’ پر پریس کانفرنس کی جس کے بعد پاکستان مسلم لیگ (ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے الگ پریس کانفرنس کی۔

The post پارٹی میں کوئی مسائل نہیں آپ اپنی جماعت پر توجہ دیں، عظمیٰ بخاری appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email