وطن عزیز جس مقصد کے لیے حاصل کیا گیا تھا آج تک وہ مقصد پورا نہیں ہوا ، مولانا فضل الرحمن

جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ وطن عزیز جس مقصد کے لیے حاصل کیا گیا تھا آج تک وہ مقصد پورا نہیں ہوا۔

تفصیلات کے مطابق جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے ایبٹ آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہم ترقی کرنے کے بجائے پسپائی کی طرف جا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے بزرگوں نے ملک اور جمہوریت کے لیے قربانیاں دیں مگر بدقسمتی سے یہاں ڈیکٹیر نے حکومت کی جس کی وجہ سے ملک میں غربت مزید بڑھ گئی۔

جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ تبدیلی سرکار نے جو تبدیلی دکھائی اس کا نتیجہ سب کے سامنے ہے۔

واضح رہے کہ پی ڈی ایم جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمن کا کہنا تھا کہ موجودہ جعلی حکمرانوں کی تین سالہ کارکردگی پر اتنا تبصرہ کروں گا کہ انہوں نے پاکستان کو غیر محفوظ ریاست بنا دیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم ایسی صورتحال میں خاموش نہیں رہ سکتے، پی ڈی ایم کے جلسوں کا تسلسل کورونا وبا کی وجہ سے رکا، پی ڈی ایم زندہ ہے، پی ڈی ایم فعال ہے اور پی ڈی ایم کا سفر رواں دواں ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس حکومت کو عوامی مینڈیٹ حاصل نہیں یہ جعلی ووٹ کے ذریعے مسلط ہوئی ہے اور جنہوں نے ان کو مسلط کیا ہم ان کا مقابلہ کریں گے۔

مولانا فضل الرحمن کا کہنا تھا کہ اس ناہل حکومت سے چھٹکارا پانا ضروری ہوگیا، حکمرانوں کی نااہلی کی وجہ سے غریب انسانوں کے لئے زندگی گزارنا مشکل ہوگیا ہے، نااہل اور جعلی حکمرانوں نے لوگوں کو بے روزگار کیا۔

انہوں نے کہا چند لوگ عیاشیاں کریں اور نا اہل حکمران بیٹھا دیں، لوگوں اٹھو اور انقلاب لاؤ، اب انقلاب کے علاوہ کوئی راستہ نہیں، ہم نے جو عہدو پیماں کیا ہے اس پر قائم ہیں، قوم مایوسی کی طرف نہ جائے۔

جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ کا کہنا تھا کہ ہم تھکے نہیں ہیں ہم نے اپنے جذبوں کو بلند رکھا ہے، جب ملک کی معیشت کمزور ہو دنیا کا مقابلہ نہیں کرسکتے، نواز شریف نے سی پیک پر کام شروع کیا، ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہوا، ہم نے چین کی 70 سالہ دوستی کو معاشی دوستی میں تبدیل کیا۔

The post وطن عزیز جس مقصد کے لیے حاصل کیا گیا تھا آج تک وہ مقصد پورا نہیں ہوا ، مولانا فضل الرحمن appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email