پاکستان تحریک انصاف کا راولپنڈی میں بڑا سیاسی میدان سجانے کا فیصلہ

پاکستان تحریک انصاف نے راولپنڈی میں بڑا سیاسی میدان سجانے کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے راولپنڈی مرکزی سیکرٹری جنرل و رکن قومی اسمبلی جنرل عامر محمود کیانی کے حلقہ انتخاب این اے 61 میں جلسہ عام منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جلسہ عام کی تیاریوں کے لیے ٹیمیں تشکیل دے کر اہداف سونپ دیے گئے ہیں۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ جلسہ عام کل بروز جمعتہ المبارک شام سات بجے راولپنڈی کے چوہڑ چوک پر منعقد کیا جائے گا جس میں مرکزی سیکرٹری جنرل و رکن قومی اسمبلی عامر محمود کیانی، وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد، وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان، وفاقی وزیراطلاعات و نشریات فواد چودھری اور وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ضلع راولپنڈی سے تعلق رکھنے والے منتخب اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کو بھی جلسہ عام میں شرکت کرنے کی دعوت دے دی گئی ہے۔

ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ راولپنڈی اور چکلالہ کنٹونمنٹ بورڈز کے انتخاب میں حصہ لینے والے امیدوار بھی کل جلسہ عام میں شریک ہوں گے۔

The post پاکستان تحریک انصاف کا راولپنڈی میں بڑا سیاسی میدان سجانے کا فیصلہ appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email