اداکار نعمان اعجاز نے شعیب اختر کو حقیقی اسٹار قرار دیدیا

پاکستان شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار نعمان اعجاز نے راولپنڈی ایکسپریس کے نام سے مشہور قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر کو حقیقی اسٹار قرار دے دیا۔

اداکار نے فوٹو اینڈ ویڈیوشیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی ایک تصویر شیئر کی جس میں اُن کے ہمراہ شعیب اختر بھی موجود ہیں۔

شیئر کی گئی تصویر ایک پروگرام کی ہے جہاں شعیب اختر نے بطور مہمان شرکت کی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Naumaan Ijaz (@m_naumaanijazofficial)

نعمان اعجاز نے اپنی پوسٹ کو معنی خیز کیپشن دیتے ہوئے لکھا کہ جب آپ کی بینائی کمزور ہونے لگتی ہے اور لوگوں کے ذریعے آپ کے دیکھنے کی صلاحیت مضبوط ہوتی ہے تو آپ بوڑھے ہو جاتے ہیں۔

انہوں نے شعیب اختر کے حوالے سے لکھا کہ حقیقی ستارے کے ساتھ ہونے پر مجھے فخر ہے۔

نعمان اعجاز نے مزید لکھا کہ اللّہ تعالیٰ، شعیب اختر کو مزید کامیابیوں اور نعمتوں سے نوازے۔

واضح رہے کہ نعمان اعجاز اکثر سوشل میڈیا پر دلچسپ اور معنی خیز پوسٹس شیئر کرکے مداحوں کے دل جیتتے ہیں۔

The post اداکار نعمان اعجاز نے شعیب اختر کو حقیقی اسٹار قرار دیدیا appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email