ہم افغانستان کے امن کو پاکستان کا امن سمجھتے ہیں ، حافظ طاہر اشرفی

وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی برائے بین المذاہب ہم آہنگی حافظ طاہر اشرفی نے کہا کہ ہم افغانستان کے امن کو پاکستان کا امن سمجھتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی برائے بین المذاہب ہم آہنگی حافظ طاہر اشرفی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ این سی او سی نے 4 سے 12 تاریخ تک لاک ڈاؤن کاکہا ، لاک ڈاؤن کوئی پروپیگنڈا نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے دور میں قادیانیوں کے حق میں سائن کرنے والے مولویوں نے آج تک معافی نہیں مانگی ،  پاکستان میں مسجد اور مدرسے کو کوئی خطرہ نہیں ، ہمارے پڑوس میں ایک اچھی تبدیلی آئی ہے ، ہمیں افغانستان میں مداخلت کا کوئی شوق نہیں ہے۔

وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی برائے بین المذاہب ہم آہنگی حافظ طاہر اشرفی نے کہا کہ افغانستان خود مختار ہے، ہم تجویز دے سکتے ہیں، حکم نہیں ، اللہ کے فضل و کرم سے ہندوستان اب افغانستان سے چلا گیا ، پاکستان افغانستان میں امن کے لیے ہر دم تیار ہے۔

حافظ طاہر اشرفی نے کہا کہ پاکستان سے آج امدادی سامان لے کر جہاز افغانستان پہنچ گیا ہے ، ہندوستان یہ سازشیں کر رہا ہے کہ پاکستان میں بد امنی ہو ، وہ چاہتا ہے پاکستان اور افغانستان کے تعلقات خراب ہوں ، ایک دن پاکستان کو مدینہ کی طرز کی ریاست بننا ہے ، قوم کو بھی ریاست مدینہ بنانے کے لیے ساتھ دینا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ جہاں ہر کوئی ملاوٹ کرتا ہوتو کس کس کا ہاتھ کاٹیں گے ، اس ملک میں مرچ سے لے کر ادویات بنانے والوں کو بھی تبدیل ہونا ہوگا ، دنیا میں 56 اسلامک ممالک ہیں جہاں عمر فاروقؓ  کا قانون نہیں آسکا ، پہلی چیمبر کی جو بنیاد ہے وہ حضرت عمر نے رکھی تھی ، 24 لاکھ سے زائد طالب علم مدارس میں پڑھ رہے ہیں ، موجودہ حکومت نے مدارس کووزارت تعلیم سے منسلک کر دیا ہے۔

وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی برائے بین المذاہب ہم آہنگی حافظ طاہر اشرفی نے کہا کہ مدرسوں کی جو دینی تعلیمات ہیں اس پر حکومت مداخلت نہیں کرے گی ، حکومت کوئی مدارس پر قبضہ نہیں کر رہی ، یکساں نظام تعلیم جو کیا گیا ہے اس پر لوگ بول رہے ہیں ، تمام نجی اور سرکاری اسکول یکساں نصاب تعلیم پر چلیں گے ، مدارس میں بھی دینی تعلیم کے ساتھ ساتھ دنیاوی تعلیم دی جائے گی ، اقوام متحدہ کے پلیٹ فارم پر کسی نے ناموس رسالت کاایساکیس نہیں لڑا جیسے عمران خان نے لڑا ، کوئی مسلمان عقیدہ ختم نبوت پر کمپرومائز نہیں کر سکتا۔

The post ہم افغانستان کے امن کو پاکستان کا امن سمجھتے ہیں ، حافظ طاہر اشرفی appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email