اپوزیشن کا لانگ ٹرم اتحاد ہی نجات کا راستہ ہے، خواجہ سعد رفیق

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ اپوزیشن کا لانگ ٹرم اتحاد ہی نجات کا راستہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائت ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ایک پیغام پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ‏ بلاول صاحب اس حد تک نہ جائیں، واپس لوٹنا پڑا تومشکل ہوگی۔

خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ سہولت کاری پر بات ہوئی تو دور تک جائے گی، توڑنے کی نہیں جوڑنے کی بات کریں، اپوزیشن کا لانگ ٹرم اتحاد ہی نجات کا راستہ ہے۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما خواجہ سعد رفیق نے مزید کہا کہ آئندہ اقتدار میں حصہ ملنے کی باتیں لالی پاپ ہیں، آپ کا مقابلہ ہم سے نہیں ہے، ماضی کی غلطی نہ دھرائیں۔

The post اپوزیشن کا لانگ ٹرم اتحاد ہی نجات کا راستہ ہے، خواجہ سعد رفیق appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email