عائزہ خان کا کرینہ کپور سے سوشل میڈیا پر موازنہ

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ عائزہ خان کا مختلف سوشل میڈیا فین پیجز پر بالی ووڈ کی اداکارہ ، کرینہ کپور خان سے موازنہ کیا جا رہا ہے۔

حال ہی میں اداکارہ عائزہ خان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئر نگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی ایک تصویر شیئر کی ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Ayeza Khan (@ayezakhan.ak)

عائزہ خان کی جانب سے انسٹاگرام پر پوسٹ کی جانے والی تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اداکارہ پیلے رنگ کا کافتان لباس زیب تن کی ہوئی ہیں۔

تاہم اداکارہ عائزہ جو لباس پہنے اس تصویر میں نظر آرہی ہیں ، بالکل ایسا ہی لباس بھارتی اداکارہ کرینہ کپور خان نے اس وقت پہنا تھا جب وہ حاملہ تھیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)

اس لیے جیسے ہی عائزہ خان نے سوشل میڈیا پر اپنی یہ تصویر شیئر کی تو مداحوں نے عائزہ خان اور کرینہ کپور کا آپس میں موازنہ کرنا شروع کر دیا کہ کونسی اداکارہ اس لباس میں زیادہ خوبصورت لگ رہی ہیں؟

عائزہ خان کا کرینہ کپور سے سوشل میڈیا پر موازنہ

اس موازنہ کی جانے والی تصویر پر سوشل میڈیا صارفین نے پاکستانی اداکارہ عائزہ خان کی زیادہ تعریف کی اور کہا کہ اداکارہ عائزہ خان اس لباس میں زیادہ خوبصورت لگ رہی ہیں۔

واضح رہے کہ اداکارہ عائزہ خان انسٹاگرام پر کافی متحرک رہتی ہیں اور سوشل میڈیا پر اپنی نت نئی تصاویر اور ویڈیوز مداحوں کے ساتھ پوسٹ کرتی رہتی ہیں۔

The post عائزہ خان کا کرینہ کپور سے سوشل میڈیا پر موازنہ appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email