صبور علی کو علی انصاری سے منگنی کی کتنی خوشی ہے؟

پاکستان شوبز انڈسٹری کی مشہور جوڑی صبور علی اور علی انصاری نے منگنی کے بعد پہلی بار ایک ساتھ سالگرہ منائی۔

اداکار نے گزشتہ روز اپنی 34 ویں سالگرہ منائی ،ان کی سالگرہ میں اُن کے قریبی دوستوں سمیت منگیتر صبور علی نے بھی شرکت کی۔

انہوں نے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر خاندان اور صبور علی کے ساتھ تصویریں شیئر کیں۔

علی انصاری کی منگیتر صبور علی نے بھی ان کے ساتھ گزارے گئے یادگار لمحات کی کچھ ویڈیوز اور تصویریں اپنے اکاؤنٹ پر شیئر کی ہیں۔

اداکارہ نے جو ویڈیو شئیر کی اس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ صبور کے دوست اُنہیں اُن کی منگنی کی رسم کے دوران رَس گُلّے کھلا رہے ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Saboor Aly (@sabooraly)

اس دوران ایک دوست کہتا ہے کہ صبور تمہیں جتنی خوشی ہے اتنا رس گُلا کھا لو۔

صبور علی ایک ساتھ پورا رَس گُلا کھا لیتی ہیں جسے دیکھ کر علی انصاری ہنستے ہیں اور ساتھ ہی خوش بھی نظر آرہے ہیں۔

The post صبور علی کو علی انصاری سے منگنی کی کتنی خوشی ہے؟ appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email