اداکارہ منال خان کی شادی پر ایمن خان بے حال کیوں؟

پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ ایمن خان کی ایک بے حال تصویر انٹرنیٹ پر خوب وائرل ہوگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایمن خان آج کل اپنی  جڑواں بہن منال خان کی شادی پر کافی مصروف اور انجوائے کرتے ہوئے نظر آ رہی ہیں۔

ایمن خان کی جڑواں بہن منال خان کی ڈھولکی کی خوبصورت تصویروں نے آج کل سوشل میڈیا صارفین کی توجہ اپنی جانب مبذول کروائی ہوئی ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ایمن خان کی ایک تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ تقریب کے اختتام پر اپنے خاندان کے افراد کے ہمراہ زمین پر بیٹھی گانے گا رہی ہیں ،اس دوران گرم موسم سے پریشان اداکارہ نے اپنے تمام زیور اتار دئیے اور بال بھی باندھے ہوئے ہیں۔

اداکارہ کی اس تصویر کا سوشل میڈیا پر پوسٹ ہونا ہی تھا کہ اس پر متعدد میمز بن گئیں جس میں صارفین کا ایمن خان کی دو تصویروں کا موازنہ کرتے ہوئے کہنا ہے کہ تقریب کے آغاز اور اختتام پر ایسا حال ہو جاتا ہے۔

اس وائرل میم پر ایمن خان نے بھی ردِ عمل دیتے ہوئے کہا کہ یہ صحیح بات ہے گرمی میں شادی نہیں ہونی چاہئیے۔

واضح رہے کہ اداکارہ منال خان کی احسن محسن اکرام کے ساتھ کل بروز جمعہ شادی طے پائی ہے، اسی سلسلے میں آج کل اس جوڑی کی شادی کی تقریبات جاری ہیں۔

 

The post اداکارہ منال خان کی شادی پر ایمن خان بے حال کیوں؟ appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email