غریب کو فاقوں اور خودکشیوں پر مجبور نہ کیا جائے،ریحان مقبول

عوامی تحریک پاکستان کے سینئر رہنما میاں ریحان مقبول نے کہا ہے کہ غریب کو فاقوں اور خودکشیوں پر مجبور نہ کیا جائے۔

تفصیلات کے مطابق عوامی تحریک پاکستان کے سینئر رہنما میاں ریحان مقبول نےآٹے کی قیمتوں میں بار بار اضافے پر شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ایک ماہ میں آٹے کی قیمت میں 8بار اضافہ نیا ریکارڈ ہے، آٹے کی قیمت بڑھانے سے ملکی قرضے نہیں اتریں گے۔

میاں ریحان مقبول کا کہنا تھا کہ مہنگائی کنٹرول نہ ہوئی تو حکومت الیکشن میں آٹے دال کا بھاؤ معلوم ہو جائے گا۔

The post غریب کو فاقوں اور خودکشیوں پر مجبور نہ کیا جائے،ریحان مقبول appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email