منال خان کی مایوں کی کونسی رسم اریبہ حبیب کو بھاگئی؟

پاکستان شوبز انڈسٹری کی ہر دل عزیز اداکارہ منال خان کی شادی کی رسومات دیکھ کر اداکارہ اریبہ حبیب کے بھی شادی کے ارمان جاگ گئے ہیں۔

حال ہی میں منگنی کرنے والی اداکارہ اریبہ حبیب کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے۔

وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پاکستان کی خوبرو، معروف اداکارہ اریبہ حبیب شادی کی ایک رسم سے متعلق اپنی خواہش کا اظہار کر رہی ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ منال خان اور احسن محسن اکرام اسٹیج پر بیٹھے ہیں اور ان کی ’امام ضامن‘ باندھنے کی رسم کی جا رہی ہے۔

اس دوران اریبہ کو معلوم نہیں ہے کہ اُن کی ویڈیو بن رہی ہے۔

منال خان کی یہ رسم دیکھ کر اریبہ حبیب کا اپنی دوست سے کہنا ہے کہ اُنہیں بھی یہ رسم کرنی ہے، اُنہیں یہ رسم بہت پسند ہے۔

اریبہ حبیب کے اظہار پر ان کی دوست کا کہنا ہے کہ آپ کا نمبر بھی آئے گا، آپ کی بھی یہ رسم کی جائےگی۔

دوست کا جواب سُن کر اریبہ حبیب کو ویڈیو میں شرماتے ہوئے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔

واضح رہے گزشتہ روز اداکارہ منال خان کی مایوں کی تقریب تھی جس میں شوبز انڈسٹری کے مختلف لوگوں نے شرکت کی تھی۔

The post منال خان کی مایوں کی کونسی رسم اریبہ حبیب کو بھاگئی؟ appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email