رابعہ بٹ اداکارہ حرا سے کیا سیکھنا چاہتی ہیں؟

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ اور ماڈل رابعہ بٹ شوبز انڈسٹری کی ہر دل عزیز اداکارہ حرا مانی کی نئی ویڈیو سے کافی متاثر ہو گئی ہیں۔

ماڈل رابعہ بٹ نے سوشل میڈیا پر اداکار حرا مانی سے اُن کی نئی نئی بنائی جانے والی ویڈیو بنانے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Hira Mani (@hiramaniofficial)

اداکارہ حرا مانی نے فوٹو ایند ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے۔

اداکارہ حرا کی جانب سے پوسٹ کی جانے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اداکارہ بارش سے لطف اندوز ہو رہی ہیں۔

حرا مانی کی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ بارش میں نہانے کے لیے ہاتھ چُھڑا کر صحن کی جانب بھاگ رہی ہیں۔

اور تو اور ویڈیو کے پس منظر پر انگریزی گانا بھی سنا جا سکتا ہے۔

کچھ دیر قبل حرا مانی کی جانب سے انسٹاگرام پر پوسٹ کی جانے والی ویڈیو و مداحوں کی جانب سے بہت پسند کیا جا رہا ہے۔

انسٹاگرام پر پوسٹ کی جانے والی ویڈیو کی کیپشن میں اداکارہ نے لکھا کہ آخر کار اُنہیں بھی اپنی ویڈیو پر گانا لگانا آ گیا ہے اور اُنہیں بھی ویڈیو ایڈیٹنگ آ گئی ہے۔

حرا مانی کی اس ویڈیو کو جہاں اُن کے لاکھوں چاہنے والوں کی جانب سے بے حد پسند کیا جا رہا ہے وہیں ادکارہ رابعہ بٹ نے بھی کمنٹ باکس میں لکھا ہے کہ مجھے بھی ایسی ویڈیو بنانی سکھائیں ناں حرا جی۔

حرا مانی کی اس ویڈیو پر اداکارہ عروسہ کی جانب سے بھی پسندیدگی کا اظہار کیا گیا ہے کہ ارے واہ! اُنہیں حرا مانی پر بہت فخر ہے۔

The post رابعہ بٹ اداکارہ حرا سے کیا سیکھنا چاہتی ہیں؟ appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email