بلاول کے پاس بولنے کیلئے نئے جملے نہیں ہیں، حلیم عادل شیخ

اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری کے پاس بولنے کیلئے نئے جملے نہیں ہیں۔

تفصیلات کے مطابق بلاول بھٹو زرداری کے خطاب پر اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ بلاول زرداری نے رحیم یار خان میں وہی گھیسے پیٹے جملے بولے، بلاول بھٹو کے پاس بولنے کیلئے نئے جملے نہیں ہیں۔

حلیم عادل شیخ نے کہا کہ بلاول کے ابا مہینوں امریکیوں کی بوٹ پالش کیا کرتے تھے، اقتدار کے حصول کیلئے امریکیوں کی بوٹ پالش کی جاتی تھی۔

اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ کا کہنا تھا کہ حسین حقانی پیپلز پارٹی کے پیدوار تھے، پیپلز پارٹی کے دور میں 341 ڈرون حملے پاکستان پر ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان عالمی لیڈر کے طور پر پوری دنیا کے سامنے آئیں ہیں، افغان پالیسی پر عمران خان سے دنیا بھر کے سربراہان مملکت رابطہ کررہے ہیں، پوری دنیا عمران خان کو آج کورونا کی حکمت عملی پر سلام کررہی ہے۔

حلیم عادل شیخ کا کہنا تھا کہ عمران خان نے ایبسلیوٹلی ناٹ کا میسج پوری دنیا کو دیا، بلاول بھٹو زرداری واپس اپنے حلقے میں جائیں۔

اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے مزید کہا کہ لاڑکانہ میں کورونا  کی ادوایات کباڑیے سے مل رہی ہیں،پی پی پی حکمرانی میں سندھ تباہ ہوگیا ہے۔

The post بلاول کے پاس بولنے کیلئے نئے جملے نہیں ہیں، حلیم عادل شیخ appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email