شہبازشریف دورمیں10ہزارکےقریب منصوبےتھے،عظمیٰ بخاری

مسلم لیگ ن پنجاب کی رہنما عظمیٰ بخاری نے کہا کہ شہبازشریف دورمیں10ہزارکےقریب منصوبےتھے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن پنجاب کی رہنما عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پنجاب حکومت نے اربوں روپےکاکورونا فنڈ ڈٹ کرکھایا ، چوہان صاحب268ارب روپےکاکورونافنڈکہاں گیا؟

انہوں نے کہا کہ کوروناکےنام پرراشن بانٹنےپر39کروڑ کھائےگئے ، آڈیٹرجنرل نےجنوبی پنجاب میں اربوں کی جعلی رسیدیں دکھائیں ، سرگودھامیں بلیک لسٹ کمپنی سےادویات خریدی گئیں ، کرپشن چھپانےکیلئےخیبرپختونخوامیں احتساب کاادارہ بندکردیا۔

مسلم لیگ ن پنجاب کی رہنما عظمیٰ بخاری نے کہا کہ مشکوک کمپنیوں سے61کروڑکی ادویات خریدی گئیں ، پنجاب میں مردوں کوپنشن دیکرپیسےکھائےگئے ، پولیس وردیاں خریدنےکےنام پربھی پیسےکھائےگئے۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پنجاب میں آٹا،چینی چورکوبچایاجارہاہے ، 2021 میں 268ارب روپےکاریکارڈغائب ہے ، آپ کےدورمیں پی اےسی کام ہی نہیں کررہی ، پنجاب میں انکی چوریاں دیکھنے والا کوئی نہیں ، وفاقی حکومت کےکارناموں کونہیں چھپایاجاسکتا۔

مسلم لیگ ن پنجاب کی رہنما عظمیٰ بخاری نے کہا کہ یہ لوگ شہبازشریف کے منصوبوں پر تختیاں لگاتے ہیں۔

واضح رہے کہ مسلم لیگ(ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے کہا تھا کہ عثمان بزداربطور چیف ایگزیکٹیو خواتین کو تحفظ فراہم کرنے میں بری طرح ناکام ہو چکے ہیں۔

انہوں نے کہا تھا کہ اس حکومت نے پولیس ریفارمز اور نظام کو تبدیل کرنے کے صرف جھوٹے نعرے لگائے، آج حالات دن بدن بدتر ہوتے جارہے ہیں ، 3721 خواتین کو تشدد کا نشانہ بنایا جبکہ 752بچوں کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا ، خواتین کے ساتھ زیادتی اور تشدد کے واقعات سب سے زیادہ لاہور میں پیش آئے ہیں۔

عظمیٰ بخاری نے کہا تھا کہ پولیس کی کارکردگی اور روایتی طریقہ بھی ایسے واقعات میں اضافے کا باعث بن رہا ہے ، آج لاہور میں پھر دو خواتین کو زیادتی کا نشانہ بنایا گیا ، کوئی بھی حکومتی عہدیدار یا افسر اپنی ذمہ داری پوری نہیں کررہا۔

مسلم لیگ(ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے کہا تھا کہ پولیس افسران تبدیل کرنے سے نظام بہتر نہیں ہوسکتا ، جب صوبے کا چیف ایگزیکٹیو وٹس ایپ پر چلے گا تو صورتحال ایسی ہی ہو گی۔

The post شہبازشریف دورمیں10ہزارکےقریب منصوبےتھے،عظمیٰ بخاری appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email