اس حکومت نے عوام کو روزگار دینے کےبجائے بےروزگار کردیا ہے ،بلاول بھٹو

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو نے کہا کہ اس حکومت نے عوام کو روزگار دینے کےبجائے بےروزگار کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو نے کہا کہ ہماری حکومت میں پنشن میں 100 فیصد اضافہ کیا گیا ہے ، اسٹیل ملز کے ہزاروں ملازمین سے روزگار چھین لیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی وہ واحد حکومت ہے جو روزگار دیتی ہے ، انشاءاللہ ہم حکومت میں آنے کے بعد پھرروزگار دیں گے ، عمران خان نےکہا غریب کےساتھ کھڑے ہوں گے ، عمران خان نےکہاتھازرعی انقلا ب لائیں گےلیکن کیاہواسب نےدیکھا۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو نے کہا کہ عمران خان نے جتنے بھی وعدے کیے کوئی وفانہیں ہوا ، ہمار ے وزیرخارجہ ایک فو ن کال کے لیے بھیک مانگ رہے ہیں ، ملک پر کھلاڑی کو مسلط کیاگیا اورآج حالت سب کے سامنے ہے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ اس ملک نے عمران خان کی حکومت بھی بھگتی ہے ، اس آدمی نےکہا90 دن میں کرپشن اور ایک کروڑنوکریاں دلواؤں گا ، 50 لاکھ گھر اور پاکستان کی عزت کو بحال کروں گا ، آپ نےدیکھا ہر ایک وعدہ جھوٹا نکلا ، عوام نے میاں صاحب اور خان صاحب کی حکومت بھی دیکھی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے بزرگوں کو قائد عوام کے انقلابی وعدے یاد ہوتے تھے ، بزرگوں کو نیازی کے 90 دن کے وعدے بھی یاد ہیں ، افسوس ایک کھلاڑی نے ملک کا کیا حشر کیاہے ، جنوبی پنجاب میں آپکی محنت کی وجہ سےپارٹی دن بدن ترقی کررہی ہے ، ہمیں اس نااہل اور ناجائز حکومت کو للکارنا ہے۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو نے کہا کہ ہم نے یوسف رضاگیلانی کومنتخب کرکےاس حکومت کےخاتمےکابندوبست کردیاتھا ، اب یہ دوغلی پالیسی نہیں چلےگی ، آپ اپوزیشن کا رول اداکریں یاسامنے آکرکھڑےہوں کہ سہولتکارہیں۔

The post اس حکومت نے عوام کو روزگار دینے کےبجائے بےروزگار کردیا ہے ،بلاول بھٹو appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email