تبدیلی کے لہر کے تحت آنے والے نمائندوں کی کاکردگی صفر ہے ، ملک احمد یار

سابق  وزیر جیل خانہ جات ملک احمد یار نے کہا ہے کہ تبدیلی کے لہر کے تحت آنے والے نمائندوں کی کاکردگی صفر ہے ۔

تفصیلات کے مطابق کوٹ ادو سابق  وزیر جیل خانہ جات ملک احمد یار نے پریس کانفرنس  کی جہاں حکومت کی تین سالہ کارکردگی پر بے شمار سوال اٹھاتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ تبدیلی کے لہر کے تحت آنے والے نمائندوں کی کاکردگی صفر ہے کرپشن عروج کو پہنچ چکی ہے ایم پی اے ایم این ایز پٹواریوں سے منتھلی لے رہےہیں۔ہر دفتر میں ٹائوٹ مافیا کا راج ہے۔

منسٹر جیل خانہ جات کا کہنا تھا کہ غربت مہنگائی عروج کو پہنچ چکی ہے حکومت عوام کو ریلیف دینے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہےعمران خان نے کیا ہوا ایک بھی وعدہ پورا نہیں کیا ۔

منسٹر جیل خانہ جات کا کہنا تھا کہ کسی بھی دفتر میں بغیر پیسوں کے کام نہیں ہور ہے ۔

ان کا کہنا تھا کہ ایم پی اے کو رشوت نا دینے پر ہاؤسنگ کالونیز کو بلاک کیا گیا جبکہ پورے پنجاب کا کرپٹ ترین ڈپٹی کمشنر اس وقت ہمارے ضلع میں تعینات ہے۔

ملک احمد یار کا کہنا تھا کہ آئے روز پولیس ریوینیو کا عملہ تبدیل کرادیا جاتا ہے جبکہ ڈی پی او نالائق نکمے اور کرپٹ ترین افسر ہے۔

 میونسپل کمیٹی میں ایک ارب ساڈے بارہ کروڑ کا فنڈ غائب کردیا گیا جبکہ 37 کروڈ روپے ماڈل سٹی کا فنڈ ہڑپ کرلیا گیا ۔

کوٹ ادو سابق  وزیر جیل خانہ جات ملک احمد یار کا مزید کہنا تھا کہ ایم پی اے کا بیٹا بڑا ٹھیکدار بن چکا ہے جبکہ میونسپل کمیٹی کے بہت سے ملازمین 14 ماہ سے تنخواہوں سے محروم ہیں۔

The post  تبدیلی کے لہر کے تحت آنے والے نمائندوں کی کاکردگی صفر ہے ، ملک احمد یار appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email