پاکستان ریلویز پولیس میں نئے تعینات ہونے والے انسپکٹر نے چارج سنبھال لیا۔

پاکستان ریلویز پولیس میں نئے تعینات ہونے والے انسپکٹر جنرل انعام غنی نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔ ہے۔

تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل انعام غنی پاکستان ریلویز پولیس کے 25ویں آئی جی ہیں انکا تعلق 17 ویں کامن سے ہے۔

سنٹرل پولیس آفس ریلویز لاہور میں پاکستان ریلویزپولیس کے نئے سربراہ کی آمدپر ڈی آئی جی نارتھ پاکستان ریلویز پولیس ڈاکٹرمحمد وقار عباسی، ڈی آئی جی ساوتھ شہزاد اکبر اور اے آئی جی ایڈمن ملک محمد عتیق نے ان کا استقبال کیا اورریلویز پولیس کے چاق و چوبند دستے نے تلوارکی سلامی دی ۔

 بعد ازاں سلامی پریس کانفرنس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوے آئی جی ریلویز پولیس انعام غنی نے وزیر اعظم پاکستان عمران خان کا شکریہ ادا کیا  اور کہا کے پاکستان ریلویز پولیس میں سابقہ آئی جی کی بہتری کی جدوجہد کو جاری رکھوں گا اور ریلویز پولیس میں پنجاب پولیس کی طرز پر اصلاحات کیں جائیں گئیں اور مسائل کو حل کرنے کی ہر ممکن کوشش کی جائے گئی ۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ مزید سیکریٹری ریلویز  پولیس کی اصلاحات میں مدد کریں گے۔

واضح رہے بعدازاں کانفرنس رو م میں ڈی آئی نارتھ ڈاکٹر محمد وقار عباسی  اور  ڈی آئی جی ساوتھ شہزاد  اکبر نے پاکستان ریلویز پولیس کے بارے میں تمام محکمانہ امور پر بریفنگ بھی دی۔

The post پاکستان ریلویز پولیس میں نئے تعینات ہونے والے انسپکٹر نے چارج سنبھال لیا۔ appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email