ایران کے سفیر کی سربراہ پاک فضائیہ سے ملاقات

 ایران کے سفیر نے سربراہ پاک فضائیہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھوسے ملاقات کی ہے۔

ترجمان پاک فضائیہ  کے مطابق دونوں معززین نے ملاقات میں پیشہ ورانہ اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔

ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق ایران کے سفیرسید محمد علی حسینی نے کہاکہ پیشہ وارانہ مہارت اور ایوی ایشن انڈسٹری میں خود انحصاری کی طرف گامزن پاک فضائیہ قابل تعریف ہے۔

ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کا کہناتھاکہ پاکستان اور اسلامی جمہوریہ ایران کےمابین دیرینہ مذہبی، ثقافتی اورتاریخی رشتہ قائم ہے۔

اس ملاقات میں سربراہ پاک فضائیہ نے دونوں برادر ممالک کی فضائی افواج کے مابین تعلقات کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اظہار کیا۔

The post ایران کے سفیر کی سربراہ پاک فضائیہ سے ملاقات appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email