پورے ملک کے وکلاء آج سپریم کورٹ کے باہر جمع ہوکر احتجاج کر رہے تھے، علی احمد کرود

سینیئر قانون دان علی احمد کرود کا کہنا ہے کہ پورے ملک کے وکلاء آج سپریم کورٹ کے باہر جمع ہوکر احتجاج کر رہے تھے۔

تفصیلات کے مطابق سینیئر قانون دان علی احمد کرود نے وکلاء کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کراچی اور اسلام آباد کے بعد اگلا احتجاج پشاور میں ہوگا۔

انہوں نے کہا ہے کہ آج وکلاء آپ کے دروازے تک پہنچ گئے ہیں اور کورٹ روم کے چند قدم رہے گئے ہیں، عدالتوں کے عزت وقار کی خاطر آج وکلاء چند قدم دور رہے، چیف جسٹس صاحب اس ملک کے آئین اور وکلاء نے آپ کو اس جگہ پہنچایا ہے۔

علی احمد کرود نے کہا کہ پورے ملک کے وکلاء آج سپریم کورٹ کے باہر جمع ہوکر احتجاج کر رہے تھے، مت چھڑیں ہمیں کیونکہ آپ خود چاہتے ہیں آبیل مجھے مار، میرا مشورہ ہے ہمیں پشاور جانے دیں وہ پٹھانوں کا دیس ہے اور ہماری شان ہے۔

انہوں نے کہا کہ پشاور جانے کا مطلب معاملہ اب آمنے اور سامنے کا ہے، پشاور بہت خطرناک علاقہ ہے وہاں کے وکلاء نکلیں گے تو یلغار ہوگی، سپریم کورٹ کو آپ لوگوں نے اپنی جاگیر بنا رکھی ہے۔

علی احمد کرود کا کہنا ہے کہ کراچی کے کنونشن میں تحفظات کا اظہار کیا پھر بھی جوڈیشل کمیشن کا اجلاس بلا کر ایک خاتون کو جج لارہے ہیں، آپ ایسا کر کے ہمیں چیلنج کر رہے ہیں بہت سال پہلے کسی اور نے بھی ہمیں چیلنج کیا تھا۔

سینیئر قانون دان علی احمد کرود نے مزید کہا کہ ملک میں اس وقت جو لولی لنگڑی عدلیہ ہے وہ وکلاء کی وجہ سے ہے، ایک جج نے ریٹائرمنٹ کے آخری دن فیصلہ دے کر 17 ہزار غریب لوگوں کو نوکری سے فارغ کیا۔

The post پورے ملک کے وکلاء آج سپریم کورٹ کے باہر جمع ہوکر احتجاج کر رہے تھے، علی احمد کرود appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email