پشاور: پریس کلب کے سامنے طلباء سراپا احتجاج

صوبائی دارالحکومت پشاور میں پریس کلب کے سامنے طلباء سراپا احتجاج ہیں۔

تفصیلات کے مطابق طلباء سرکاری تعلیمی اداروں کی نجکاری کی نامنظوری کے لیے احتجاج کر رہے ہیں۔

 طلباء کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف حکومت تعلیم دشمن پالیسی پر عمل پیرا ہے، حکومت غریب طلباء پر تعلیم کے دروازے بند کرنا چاہتی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ کورونا کی آڑ میں تعلیمی اداروں کی بندش بند کی جائے اور تمام تعلیمی اداروں کو جلد سے جلد کھولا جائے۔

 طلباء کا مزید کہنا ہے کہ تعلیمی اداروں کی بندش کے باعث تعلیم کا حرج ہو رہا ہے، ان لائن کلاسز کسی صورت منظور نہیں ہیں۔

واضح رہے کہ طلباء کی جانب سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ اگر حکومت نے مطالبات نہ مانے تو سخت احتجاج کرینگے۔

The post پشاور: پریس کلب کے سامنے طلباء سراپا احتجاج appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email