پاکستان میڈیا ڈیولپمنٹ اتھارٹی ایک سیاہ اور کالاقانون ہے، حافظ حمداللہ

پی ڈی ایم کے ترجمان حافظ حمداللہ نے کہا ہے کہ پاکستان میڈیا ڈیولپمنٹ اتھارٹی ایک سیاہ اور کالاقانون ہے۔

پاکستان میڈیا ڈویلپمنٹ اتھارٹی پر پی ڈی ایم کے ترجمان حافظ حمداللہ کا ردعمل دیتے ہوئے کہنا تھا کہ پی ڈی ایم اس قسم کی قوانین کو آزاد میڈیا کے خلاف غیراعلانیہ ماشل لاء سمجھتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن جماعتوں اورصحافتی تنظیوں نے حکومت کا مجوزہ میڈیا اتھارٹی کو مستردکرچکی ہے۔

حافظ حمداللہ کا کہنا تھا کہ حکومت نے مجوزہ اتھارٹی کے بل ابھی تک منظر عام پر کیوں نہیں لائے؟

ان کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم صحافتی تنظیوں کے احتجاج کی حمایت کر تی ہے۔

انہوں نے کہا کہ میڈیا اتھارٹی بل زبردستی مسلط کرنا انتہاء پسندی ہے جبکہ مجوزہ اتھارٹی آمریت کی علامت اورآمرانہ سوچ کی عکاسی ہے۔

حافظ حمداللہ کا کہنا تھا کہ جمہوری حکومتوں اور جمہوریت میں اس قسم کی قدغنیں نہیں لگتی، جبکہ آج بھی ملک میں جمہوریت نہیں آمریت مسلط ہے۔

پاکستان میڈیا ڈویلپمنٹ اتھارٹی پر پی ڈی ایم کے ترجمان حافظ حمداللہ کا مزید کہنا تھا کہ یہ اتھارٹی غیرآئینی ہے جبکہ آزادی اظہاررائے آئینی حق ہے جو حکومت سلب کرناچاھتی ہے جس کی اجازت قطعا نہیں دینگے۔

The post پاکستان میڈیا ڈیولپمنٹ اتھارٹی ایک سیاہ اور کالاقانون ہے، حافظ حمداللہ appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email