پہلے خاندانوں میں پھوٹ پڑی، میرے آنے کے بعد ترجمانوں میں بھی پڑگئی، فیاض الحسن

ترجمان پنجاب حکومت اور صوبائی وزیر جیل خانہ جات فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہےکہ ن لیگ کے10سالہ دورکی آڈٹ رپورٹ میں بےقاعدگیاں پائی گئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان پنجاب حکومت اور صوبائی وزیر جیل خانہ جات فیاض الحسن چوہان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ  گزشتہ10سالوں میں پنجاب میں ساڑھے17ہزارارب کی کرپشن ہوئی ہے جبکہ ن لیگ کے10سالہ دورمیں210آڈٹ اعتراضات ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ 2008-2009میں522ارب روپےکی کرپشن ، 11-2010میں ایک ہزارارب سےزائدکی کرپشن ہوئی جبکہ 17-2016میں3433ارب روپےکی کرپشن ہوئی ۔

فیاض الحسن چوہان نے کہاکہ ن لیگ کو2016میں ادراک ہوگیا تھا کہ آئندہ ان کی باری نہیں آئےگی۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہاکہ ن لیگ فیصلہ نہیں کرپارہی کہ ترجمان کس کولگاناہے،ن لیگ کےترجمانوں میں پھوٹ پرافسوس کااظہارکرتاہوں،پہلےخاندانوں میں پھوٹ پڑی، میرے آنےکےبعد ترجمانوں میں بھی پڑگئی ہے۔

دوسری جانب مسلم لیگ ن کی جانب سے لاہور کو ایک مرتبہ پھر سیاسی سرگرمیوں کا مرکز بنانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

 پارٹی قائد نواز شریف کی ہدایت پرمسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے پارٹی کولاہور میں سیاسی سرگرمیاں تیز کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔

ذرائع ن لیگ کے مطابق مسلم لیگ ن کے نائب صدر اور پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرحمزہ شہباز کو فوری طور پر مسلم لیگ ن لاہور کی تنظیم نو کی ہدایت کر دی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق اس حوالے سے پارٹی صدرشہباز شریف نے ہدایت جاری کی ہےکہ لاہور میں غیر فعال عہدیداران کے بجائے متحرک کارکنوں کو عہدے دئیے جائیں۔

ذرائع ن لیگ کے مطابق مسلم لیگ ن کے نائب صدرحمزہ شہباز نے شہباز شریف کی ہدایت پر مسلم لیگ ن لاہور کی تنظیم سازی کے لیے اہم لیگی رہنماؤں سے مشاورت شروع کر دی ہے۔

حمزہ شہباز نے سردار ایاز صادق،خواجہ سعد رفیق، رانا مبشر اور دیگر سے مشاورت کی ہے۔

مشاورت میں مرکزی لیگی رہنماؤں نے حمزہ شہباز کو مشورہ دیا ہےکہ وہ اس حوالے سے خود کارکنوں سے ملاقاتیں کریں ۔

مرکزی لیگی رہنماؤں کا کہنا ہےکہ ہر صوبائی حلقے میں خود جائیں اور کارکنوں کی تنظیم سازی کے حوالے سے آراء لیں۔ اس عمل سے کارکنوں میں جوش اور جذبہ بڑھے گا۔

لیگی رہنماؤں نےحمزہ شہباز کو مشورہ دیتے ہوئے مزید کہاکہ کارکنوں سے ڈائریکٹ رابطے سے سیاسی سرگرمیاں بھی تیز ہو جائیں گی اور کارکنان بھی متحرک ہوں گے۔

ذرائع ن لیگ کے مطابق لیگی رہنماؤں کے مشورے پر مسلم لیگ ن کے نائب صدر حمزہ شہباز نے اپنی ٹیم کو دوروں کے حوالے سے شیڈول تیار کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔

واضح رہےکہ شہبازشریف نےگزشتہ روز ابھرتی معیشتوں کی فہرست سے پاکستان کے نکلنے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان کا نام ابھرتی ہوئی معیشتوں کی فہرست سے نکلنا افسوسناک ہے ، معیشت سے متعلق عالمی درجہ بندی میں پاکستان کی تنزلی مصائب کا اعتراف ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ مورگن اسٹینلے کیپٹل انٹرنیشنل کی عالمی فہرست میں پاکستان کی تنزلی اچھی خبر نہیں ہے۔ ایم ایس سی آئی کا پاکستان کو فرنٹیئر مارکیٹس میں شمار کرنا ملکی معاشی بدحالی کا اعلان ہے۔

انہوں نے مزید کہا تھا کہ مسلم لیگ ن کے دور میں پاکستان کو دنیا کی 20 ابھرتی ہوئی معیشتوں میں شمار کیا گیا تھا لیکن اب ابھرتی معیشتوں کی فہرست سے پاکستان کے نکلنے کا مطلب یہی ہے کہ ہمارے خدشات درست نکلے۔

The post پہلے خاندانوں میں پھوٹ پڑی، میرے آنے کے بعد ترجمانوں میں بھی پڑگئی، فیاض الحسن appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email