پاک بھارت دوستی مسئلہ کشمیر کے حل کے بغیر ناممکن ہے، رحمان ملک

سابق وزیر داخلہ سینیٹر رحمان ملک کا کہنا ہے کہ پاک بھارت دوستی مسئلہ کشمیر کے حل کے بغیر ناممکن ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیر داخلہ سینیٹر رحمان ملک نے بیرون ملک کی روانگی کرلی ہے، سینیٹر رحمان ملک مختلف بین الاقوامی فورمز پر افغانستان و کشمیر سمیت عالمی معاملات پر لیکچر دیں گے۔

رحمان ملک نے کہا ہے کہ پاکستان کا کیس و مسئلہ کشمیر ہر فورم پر اجاگر کروں گا، ایف اے ٹی ایف کا ڈرامہ اب بند ہونا چاہیے جس کے پیچھے بھارت کا ہاتھ ہے، بھارتی چینلز کو انٹرویوز میں وزیراعظم مودی سے مقبوضہ کشمیر سے کرفیو ہٹانے کا مطالبہ کیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ مودی کو پیغام دیا کہ مقبوضہ کشمیر میں مظالم بند کرے اور انٹرنیٹ سروسز بحال کرے، وزیراعظم مودی جلد اپنی افواج کو مقبوضہ کشمیر سے نکالنے پر مجبور ہو جائیں گے۔

رحمان ملک نے کہا کہ بیس سال کے بعد افغانستان سے امریکی افواج کی انخلاء مودی کے لئے ایک سبق ہے، وہ دن دور نہیں جب امریکہ کی طرح بھارت کو بھی اپنی افواج کشمیر سے نکالنی پڑے گی۔

سابق وزیر داخلہ سینیٹر رحمان ملک نے مزید کہا کہ مودی سرکار دیکھنے میں جوگی سرکار بنتی جا رہی ہے، خطے میں بدامنی کے لئے مودی ہندو طالبان آر ایس ایس کی تعداد آئے روز بڑھا رہی ہے۔

The post پاک بھارت دوستی مسئلہ کشمیر کے حل کے بغیر ناممکن ہے، رحمان ملک appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email