بجلی کی مدد سے کمر درد کا علاج ممکن ہے، تحقیق

آج دنیا میں ہر دوسرا انسان کمر درد کا شکار رہتا ہے کیونکہ اب جسمانی سرگرمیوں کا رجحان بہت کم ہوتا جارہا ہے۔

اس درد سے پریشان لوگ بہت سی دوائیں بھی لیتے ہیں اور آپریشن بھی کروالیتے ہیں لیکن ان سب چیزوں سے کمر کے درد کا علاج صرف وقتی طور پر ممکن ہوپاتا ہے۔

اس حوالے سے 20 مریضون پر متشمل ایک تجربہ کیا گیا ہے جو کہ پچھلے کئی سالوں سے کمر کے درد میں مبتلا تھے ۔

اس تجربے کے دوران مریضوں کی کمر میں، معمولی آپریشن کے بعد، ریڑھ کی ہڈی کے قریب دو چھوٹے چھوٹے برقیرے نصب کر دیے گئے جن میں سے روزانہ تھوڑی دیر تک بہت کم فریکوینسی پر معمولی سی بجلی گزاری گئی۔

بجلی گزرنے پر ریڑھ کی ہڈی میں موجود اعصاب سے درد کے سگنل دماغ تک پہنچنے میں رکاوٹ پیدا ہوئی اور یوں ان مریضوں میں کمر کا درد بہت کم ہوگیا۔

تقریباً دو ماہ تک جاری رہنے والے ان تجربات میں 90 فیصد مریضوں کی کمر کا درد اوسطاً 80 فیصد کم ہوگیا جبکہ ان میں سے بھی چند مریضوں کا کہنا تھا کہ انہیں کمر کا درد بالکل بھی محسوس نہیں ہوا تھا۔

خیال رہے کہ 15 دنوں تک یہ عمل روزانہ دوہرا کر روک دیا گیا، جس کے بعد تمام مریضوں میں کمر کا درد بھی بتدریج بڑھنے لگا؛ اور بالآخر 23 ویں روز تک ان کی کیفیت ویسی ہی ہوگئی کہ جیسی علاج شروع ہونے سے پہلے تھی۔

The post بجلی کی مدد سے کمر درد کا علاج ممکن ہے، تحقیق appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email