خیبرپختونخوا میں بھی ویکسینیشن کا عمل تیزی سے جاری

صوبہ خیبرپختونخوا میں بھی کورونا سے بچاؤ کی ویکسینیشن  کا عمل تیزی سے جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق صوبے میں اب تک 96 لاکھ 77 ہزار 985 افراد نے ویکسین لگا لی ہے۔

محکمہ صحت کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اب تک  74 لاکھ 91 ہزار 412 افراد نے پہلی جبکہ 21 لاکھ 86 ہزار 572 نے دوسری خوراک لےلی ہے۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ صوبے کے 37 فیصد آبادی نے پہلی جبکہ 14 فیصد افراد نے دوسری خوراک لی ہے، صوبہ بھر میں 957 ویکسینیشن سینٹرز بھی قائم ہیں۔

محکمہ صحت رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ صوبے میں 34 ماس  ویکسینیشن سینٹرز اور 49 موبائل وینز کے ذریعے بھی ویکسین لگائی جارہی ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران خیبرپختونخوا میں مزید  25افراد  انتقال کر گئے ہیں جبکہ صوبے میں کورونا سے جاں بحق افراد کی مجموعی  تعداد5 ہزار155 ہوگئی ہے۔

واضح رہے کہ صوبے میں کورونا سے صحت یاب افراد کی تعداد ایک لاکھ 53ہزار204ہوگئی ہے۔

The post خیبرپختونخوا میں بھی ویکسینیشن کا عمل تیزی سے جاری appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email