ٹنڈوالہ یار: پاکستان کا تاریخی ریلوے پُل خستہ حالی کا شکار

ٹنڈوالہ  یار میں نصیر کنال پر قائم پاکستان کا تاریخی ریلوے پُل خستہ حالی کا شکار ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق 1931 میں انگریزوں کی دور حکومت میں تعمیر کیا گیا ساٸفن ریلوے پُل سے نصیر کنال کا پانی بہنے لگا ہے، اس قدیمی ساٸفن پُل سے روزانہ 4 ٹرینوں کا گزر ہوتا ہے جو کسی بھی خطرے سے خالی نہیں ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اس قدیم پُل کی خاصیت یہ ہے کہ ٹرین پانی کی سطہح سے 6 فٹ نیچے سے گزرتی ہے ، ریلوے حکام اور انتظامیہ کی عدم توجہی کے باعث  پل پر کسی بھی وقت بڑا حادثہ رونما ہوسکا ہے۔

واضح رہے کہ خستہ حال ریلوے پُل اگر گرا تو نا صرف انسانی جانوں کو نقصان ہوگا بلکے شہر کو بھی ڈبو کر رکھ دے گا۔

The post ٹنڈوالہ یار: پاکستان کا تاریخی ریلوے پُل خستہ حالی کا شکار appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email