گلابی نمک کے صحت پر کیا اثرات ہوسکتے ہیں؟

عام نمک اور گلابی نمک کے درمیان فرق یہ کہ گلابی نمک کی سب سے خاص بات اس کا رنگ ہے جو اسے عام نمک سے منفرد کرتا ہے۔

سانس کی بیماریوں میں مبتلا افراد کے لیے بھی بہت مفید ہوتے ہیں تاہم ان میں سے تمام فوائد تحقیق سے ثابت شدہ نہیں ہیں۔

گلابی نمک کی خاصیت جاننے کے لئے آسٹریلیا میں دستیاب گلابی نمک کے اکتیس نمونوں پر تحقیق کی اور حیران کن حقائق بیان کئے کہ ان نمونوں میں غذائی اجزا کی سطح مختلف ہے۔

تحقیق کے مطابق گلابی نمک میں سوڈیم کے علاوہ سب سے زیادہ پائی جانے والی چیزیں میگنیشیئم، کیلشیئم اور پوٹاشیئم تھیں۔

حیران کن بات یہ ہے کہ گلابی نمک کے وہ نمونے جن میں یہ غذائی اجزا زیادہ تھے اور سب سے خطرناک بات یہ کہ ان نمونوں میں المونیم 19 ملی گرام فی 100 گرام) اور سیسہ (0.26 ملی گرام فی 100 گرام) تک شامل تھا۔

ان دونوں دھاتوں کو لمبے عرصے تک یا زیادہ مقدار میں استعمال کیا جائے تو یہ صحت کو بہت نقصان پہنچاتی ہیں۔

گلابی نمک دیکھنے میں خوبصورت لگتا ہے لیکن صحت مند متبادل کے طور پر ہم دیگر جڑی بوٹیاں اور مصالحے استعمال ک سکتے ہیں جیسا کہ مرچیں، ہلدی، دار چینی، زعفران وغیرہ۔

The post گلابی نمک کے صحت پر کیا اثرات ہوسکتے ہیں؟ appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email