عوام کو مہنگائی مافیا کے رحم وکرم پر نہیں چھوڑا جا سکتا، میاں اسلم اقبال

صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال کا کہنا ہے کہ عوام کو مہنگائی مافیا کے رحم وکرم پر نہیں چھوڑا جا سکتا۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال اور چئیرمین ٹاسک فورس برائے پرائس کنٹرول نے مہنگائی کی روک تھام کے ذمہ دار اداروں کو ہدایات جاری کردی ہیں۔

میاں اسلم اقبال کا کہنا ہے کہ اشیائے ضروریہ کی سرکاری نرخوں سے زائد پر فروخت متعلقہ اداروں کی فرائض سے غفلت ہے،  گراںفروشوی کی روک تھام کے ادارے اپنی ذمہ داریوں کا احساس کریں۔

صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال نے ذخیرہ اندوزوں اور گراںفروشوں کے خلاف کارروائیاں تیز کرنے کا حکم دیا ہے۔

اسلم اقبال کا کہنا ہے کہ اشیائے ضروریہ کی مارکیٹوں میں دستیابی، کوالٹی اور قیمتوں پر کڑی نظر رکھی جائے، گراںفروش عام آدمی کی زندگی اجیرن بنادیں اور ادارے خاموش رہیں، یہ ہرگز گوارہ نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ متعلقہ افسران زبانی جمع خرچ کی بجائے اپنے دفاتر سے نکل کر فیلڈ میں جائیں اور قیمتوں کی مانیٹرنگ کریں، منافع خور مافیا کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی کی جائے۔

اسلم اقبال نے کہا ہے کہ ناجائز منافع خورں کو چند ٹکوں کی خاطر عام آدمی کے لئے مشکلات پیدا نہیں کرنے دیں گے، گراںفروشوں کو غریب کے حق پر کسی صورت ڈاکہ نہیں ڈالنے دیں گے، صارفین کے حقوق کے تحفظ کیلئے آخری حد تک جائیں گے۔

صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال نے ہدایت دی ہے کہ گراںفروشوی کی شکایت پر فوری ایکشن لیا جائے۔

The post عوام کو مہنگائی مافیا کے رحم وکرم پر نہیں چھوڑا جا سکتا، میاں اسلم اقبال appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email