سدھارتھ کی موت ہارٹ اٹیک سے نہیں ہوئی بلکہ۔۔۔ راکھی ساونت نے نیا پینڈورا باکس کھول دیا

گزتہ ہفتے ہار اٹیک کے باعث مرنے والے بھارت کے نامور اداکار سدھارتھ  شکلا کی موت ہر ایک کے لئے بری خبر ثابت ہوئی ہے۔

ایسے میں بھارتی اداکار سدھارتھ شکلا کی موت کے حوالے سے راکھی ساونت نے خیران کن انکشافات کرتے ہوئے بتایا ہے کہ سدھارتھ کی موت ہارٹ اٹیک سے نہیں ہوئی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق  راکھی ساونت نے ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ یہ بتارہی ہیں کہ انہیں ابھی پتا چلا ہے کہ انکی موت دل کا دورہ پڑنے سے نہیں ہوئی ہے۔

 

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Rakhi Sawant (@rakhisawant2511)

راکھی ساونت نے کہا ہے کہ جس رات انکا انتقال ہوا اس رات وہ ساڑھے 8 بجے کس کے پاس گئے، اسے رات انکی بی۔ایم۔ڈبلیو کا کانچ ٹوٹا ہوا تھا۔

یہی نہیں بلکہ جب وہ کسی سے مل کے آئے تو رات 3 بجے انکی طبعیت خراب ہوئی جس کی وجہ سے والدہ سے کہا کہ طبعیت ٹھیک نہیں تو وہ دوائی کھا کر سو رہے تھے۔

راکھی ساونت نے کہا کہ یہاں سوال یہ اٹھتا ہے کہ وہ دوائی کون سی تھی؟ ساتھ ہی ساتھ یہ بھی کہا کہ سدھارتھ کا اپنی بلڈنگ میں جھگڑا ہو ا تھا؟

The post سدھارتھ کی موت ہارٹ اٹیک سے نہیں ہوئی بلکہ۔۔۔ راکھی ساونت نے نیا پینڈورا باکس کھول دیا appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email