انگور بیچنے والی باہمت عمر رسیدہ خاتون کی کہانی

اس مہگائی کے دور میں گزر بسر کرنا مشکل ہگیا ہے اور کمال کی بات یہ ہے کہ بڑے عمر کے لوگ تو بہت دور کی بات ہے بلکہ نوجوانوں کو بھی نوکریاں نہیں ملتی ہیں ۔

ایسے میں ایک ایسی عمر رسیدہ خاتون کے حوالے سے اس آرٹیکل میں بتائیں گے جو کہ کسی پر بوجھ نہیں بننا چاہتی ہیں اسی لئے اس عمر میں بھی انگور بیچتی ہیں۔

اس حوالے سے سوشل میڈیا صارف کی جانب سے تصاویر اپلوڈ کی گئیں، جس میں صارف اس دادی کے ساتھ تصاویر بھی بنا رہا تھا اور لوگوں کو اس خاتون کے انگور خریدنے کے لیے بھی کہہ رہا تھا۔

دادی ماں لاہور میں کینال روڈ مغل پورہ ریلوے کراسنگ کے پاس موجود رنگ روڈ پر انگور فروخت کرتی ہیں۔

جب صارف نے دادی ماں سے پوچھا تو دادی نے کہا کہ جب تک سانس ہے، کسی پر بوجھ نہیں بننا چاہتی ہوں۔

آپ بھی دادی ماں کی مدد کر سکتے ہیں، کیونکہ یہ خاتون کسی سے مانگنے کے بجائے خود محنت کر کے اپنے بل بوتے پر کما رہی ہیں۔

The post انگور بیچنے والی باہمت عمر رسیدہ خاتون کی کہانی appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email