گورنر سندھ نے خاتون کے ساتھ مبینہ زیادتی پر سخت نوٹس لے لیا

گورنر سندھ عمران اسماعیل نے بھان آباد سجاول میں خاتون کے ساتھ مبینہ زیادتی کے حوالہ سے میڈیا رپورٹ پر سخت نوٹس لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے آئی جی سندھ کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ ملوث ملزم کو فوری گرفتار کیا جائے۔

عمران اسماعیل نے کہا کہ اس قسم کے افسوسناک واقعات معاشرے کے لیے باعث شرم ہیں۔

گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا کہ عورتوں اور بچوں پر تشدد کے واقعات میں روک تھام کے لیے ٹھوس اقدامات کیے جائیں۔

گزشتہ روز گورنرسندھ عمران اسماعیل کا کوئٹہ کے علاقے سریناچوک پر دہشت گرد حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہنا تھا کہ دو پولیس اہلکار شہید جبکہ متعدد افراد کے زخمی ہونے پر افسوس ہے۔

انہوں نے کہا کہ شہید پولیس اہلکاروں کی مغفرت ، درجات کی بلندی، لواحقین کے لئے صبر جمیل اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لئے دعا گو ہیں۔

گورنرسندھ کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے اس واقعے کے پیش نظر محرم الحرام اور جشن آزادی کے موقع پر سیکورٹی ادارے غیر معمولی اقدامات کو یقینی بنائیں۔

گورنرسندھ عمران اسماعیل کا مزید کہنا تھا کہ حکومت ،عوام کے تعاون سے ان مٹھی بھر دہشت گردوں کا خاتمہ کرکے رہے گی ۔

واضح رہے کہ اس سے قبل سابق (آئی جی) پنجاب انعام غنی نے نارووال میں لڑکی کے مبینہ اغوا کے بعد زیادتی کے واقعے کا نوٹس لیا تھا۔

سابق آئی جی پنجاب انعام غنی نے آر پی او گوجرانوالہ سے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی تھی۔

انہوں نے کہا تھا کہ ملزم کو جلد از جلد گرفتار کر کے سخت قانونی کارروائی کا حکم دیا جائے گا۔

آئی جی پنجاب کا کہنا تھا کہ متاثرہ لڑکی کو انصاف کی فراہمی ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنائی جائے۔

The post گورنر سندھ نے خاتون کے ساتھ مبینہ زیادتی پر سخت نوٹس لے لیا appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email