اکشے کمار نے اپنی سالگرہ کے موقع پر اپنی ماں کی یاد میں افسردہ

بالی وڈ کے ایکشن ہیرو اکی باب، اکشے کمار کی آج سالگرہ ہے اور اس دن پر وہ اپنی ماں کو یاد کرتے ہوئے افسردہ ہوگئے ہیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز اداکار اکشے کمار کی والدہ انتقال کر گئیں تھیں جن کی آخری رسومات کی ادائیگی کے دوران اکشے کمار کے ہمراہ بالی وڈ انڈسٹری کی بہت سے نامور شخصیات بھی ان کے ہمراہ تھیں۔

اداکار اکشے کمار نے اپنے سوشل مڈیا اکاؤنٹ پر اپنی ماں کو یاد کرتے ہوئے ایک پوسٹ جاری کیا ہے۔

اس پوسٹ میں اداکار اکشے کمار نے لکھا ہے کہ ’میں نے کبھی اپنی سالگرہ اس طرح منانے کا ہرگز نہیں سوچا تھا ‘۔

اکشے کمار نے مزید لکھا ہے کہ ’مجھے یقین ہے کہ میری ماں مجھے میری سالگرہ کی مبارکباد دے رہیں ہونگی‘۔

اداکار نے ان کی والدہ کے انتقال کی تعزیت اور ان کی سالگرہ کی مبارکباد دینے والوں کا شکریہ ادا کیا ہے اور کہا ہے کہ زندگی اسی طرح چلتی رہتی ہے۔

واضح رہے کہ اداکار اکشے کمار نے گزشتہ روز اپنی والدہ کی آخری رسومات کی ادائیگی کی تھی جس دوران انہیں بہت افسردہ اور غمگین دیکھا گیا تھا ۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Instant Bollywood (@instantbollywood)

The post اکشے کمار نے اپنی سالگرہ کے موقع پر اپنی ماں کی یاد میں افسردہ appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email