مسلم لیگ ن کے رہنماء میاں جاوید لطیف نیب آفس پہنچ گئے

مسلم لیگ ن کے رہنماء میاں جاوید لطیف نیب آفس پہنچ گئے۔

تفصیلات کے مطابق نیب لاہور نے جاوید لطیف کو آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں طلب کیا تھا جبکہ انہیں  مکمل ریکارڈ کے ساتھ نیب آفس میں پیش ہونے کی ہدایت بھی کی گئی تھی، واضح رہے میاں جاوید لطیف این اے 121 شیخوپورہ 3 سے مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ میاں جاوید لطیف آمدن سے زائد اثاثہ کیس نیب کو بیان قلمبند کرائے گئے۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ نیب کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم میاں جاوید لطیف سے جائیدادوں کے متعلق پوچھ گچھ کرے گی۔

نیب ذرائع کہ مطابق جاوید لطیف پر مبینہ آمدن سے زائد اثاثہ اثاثہ بنانے کا الزام ہے جبکہ نیب نے جاوید لطیف اور اس کے خاندان کے نام جائیدادیں کا رکارڈ حاصل کر لیا ہے۔

نیب ذرائع کہ مطابق جاوید لطیف سے جائیدادوں کی تفصیلات طلب کی جائیں گی۔

خیال رہے کہ اس سے قبل لیگی رہنما 23 دسمبر کو نیب آفس لاہور میں پیش ہوئے تھے جبکہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے کئی رہنماؤں کے خلاف نیب کی تحقیقات اور انکوائریاں جاری  ہیں۔

The post مسلم لیگ ن کے رہنماء میاں جاوید لطیف نیب آفس پہنچ گئے appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email