‏ شوکت ترین کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ختم

وزیر خزانہ شوکت ترین کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ختم ہوگیا ہے۔

‏تفصیلات کے مطابق ‏وزیر خزانہ شوکت ترین کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں ای سی سی کے 4 نکات ایجنڈے پر غور کیا گیا تھا۔

‏ذرائع کے مطابق اجلاس میں وائٹ آئل پائپ لائن ملٹی گریڈ موومنٹ کے ٹیرف کی سمری کی منظوری دے دی گئی ہے اور پی این ایس سی کی 19 ذیلی کمپنیوں کیلئے رعائتوں کے بارے میں سمری منظور کرلی ہے۔

‏اس کے علاوہ اجلاس میں آٹو ڈس ایبل سرنجز اور خام مال کی درآمد پر چھوٹ کی بھی منظوری دے دی گئی ہے اور قبائلی اضلاع اور پوائنٹ آف سیل کی مانیٹرنگ سسٹم کے بارے میں بھی سمری منظور کرلی گئی ہے۔

واضح رہے کہ وزیر خزانہ شوکت ترین نے سینیٹ کمیٹی خزانہ کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا تھا کہ ایف بی آر کا سسٹم سات دنوں تک ہیک ہونے کا انکشاف ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ انڈین ہیکرز نے ایف بی آر کا سسٹم ہیک کیا تھا، انڈین ہیکرز نے 2019 میں بھی ایف بی آر کا سسٹم ہیک کیا، سسٹم ہیک ہونے پر جس کو سزا ملنی چاہیے تھی اس کو مل چکی ہے، ایف بی آر کے آئی ٹی سسٹم کو اپگریڈ کیا جا رہا ہے۔

The post ‏ شوکت ترین کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ختم appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email