لگتا ہے بیوروکریسی نے پارلیمنٹ کے اختیارات لے لیے ہیں، امجد علی خان

امجد علی خان نے کہا ہے کہ لگتا ہے بیوروکریسی نے پارلیمنٹ کے اختیارات لے لیے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے صنعت و پیداوار کا اجلاس ہوا جہاں ساجد طوری کی غیر حاضری کے باعث اسامہ قادری اجلاس کی صدارت کررہے ہیں۔

ساجدہ بیگم کا کہنا تھا کہ اجلاس میں امجد علی خان کے ایکسپورٹ پراسسنگ زون ترمیمی بل پر غور کیا گیا جبکہ بل پر وزارت قانون سے رائے لی جائے گی۔

ساجدہ بیگم کا کہنا تھا کہ بہت سارے لوگوں نے پلاٹس پر تعمیرات کیں لیکن استعمال نہیں کرسکتے جبکہ حکومت کی طرف منظوری نہ ہونے کی وجہ سے صنعتکاروں کو مشکلات بھی ہیں۔

چیئرمین کمیٹی اسامہ قادری کا اجلاس میں کہنا تھا کہ قوانین تو متعقلہ ادارے نے بنانے ہیں،میں چاہ رہا ہوں جو قانون سازی ہو پارلیمنٹ کے ذریعے ہو۔

امجد علی خان کا کہنا تھا کہ لگتا ہے بیوروکریسی نے پارلیمنٹ کے اختیارات لے لیے ہیں جبکہ پارلیمنٹ کا اختیار ہے جو رولز تبدیل کر سکتی ہے ۔

ایڈیشنل سیکریٹری وزارت صنعت کا کہنا تھا کہ وفاق پارلیمنٹ کے دیے اختیار کو استعمال کرتا ہے ۔

رکن قومی اسمبلی علی گوہر خان کا کہنا تھا کہ بل پر تھوڑی ترمیم کے بعد منظور ہونا چاہیے جبکہ صارفین کے حقوق کا تحفظ ہونا چاہیے۔

علی گوہر خان کا کہنا تھا کہ ملک میں کوئی چیک اینڈ بیلنس سسٹم نہیں ہے ۔

رکن قومی اسمبلی علی گوہر خان کا کہنا تھا کہ بجلی کی درخواست دینے والے کو،بھی مشکلات ہیں  جبکہ واپڈا والے اپنی مرضی سے ڈیمانڈ نوٹس بناتے ہیں۔

علی گوہر خان کا کہنا تھا کہ گاؤں میں رہنے والوں کو بجلی میٹر مشکل سے ملتا ہے  جبکہ پرائیویٹ سیکٹر میں گھر بنانے سے مشکلات کم ہیں۔

رکن قومی اسمبلی علی گوہر خان کا مزید کہنا تھا کہ پرائیویٹ سیکٹر والے بجلی والوں سے ملے ہوتے ہیں

The post لگتا ہے بیوروکریسی نے پارلیمنٹ کے اختیارات لے لیے ہیں، امجد علی خان appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email